Friday, April 26, 2024

ملک میں کورونا کے حملوں میں کمی آنے لگی

ملک میں کورونا کے حملوں میں کمی آنے لگی
July 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 83 ہزار 737 مریضوں نے وائرس کوشکست دے دی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 ہزار 85 کیسز اور 49 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں اب تک 5 ہزار 475 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ اب تک کورونا سے ایک لاکھ 83 ہزار 737 مریض صحت یاب ہوئے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 70 ہزار 787 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 907 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 16 لاکھ 76 ہزار 90 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 2 ہزار 939 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا مریضوں کے لیے 1825 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ 323 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔