Tuesday, April 23, 2024

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تیس ہزار 941 تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تیس ہزار 941 تک پہنچ گئی
May 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تیس ہزار 941 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11568 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 11480 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4669 اور اسلام آباد میں 679 ہو گئی۔ بلوچستان میں 2017 ، گلگت بلتستان میں 442 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86 ہو گئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مُلک بھر میں اب تک 8212 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 667 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28  نئی اموات سامنے آئیں۔ اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 894 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11367 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔