Friday, March 29, 2024

ملک میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
August 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 219 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 630 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 6219 اموات ہو چکی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 579 ہے ۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد 2 لاکھ 921 ہزار 588 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 381 ، پنجاب میں 95 ہزار 958 ، کے پی کے میں 35 ہزار 545 ، بلوچستان میں 12 ہزار 424 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 453 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2223 اور گلگت بلتستان میں 2604 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 613 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ اب تک 23 لاکھ 89 ہزار 365 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔ ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 جبکہ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اس وقت 1  ہزار  271 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔