Friday, April 19, 2024

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 8 ہزار 833 رہ گئے

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 8 ہزار 833 رہ گئے
August 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 8 ہزار 833  رہ گئے۔ 2 لاکھ 79 ہزار 937 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 415 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اب تک  اموات کی مجموعی تعداد 6283 ہو گئی ۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 79 ہزار 937  تک پہنچ گئی ہے ، ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 833 رہ گئی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 29 ہزار 081 ہو گئی۔ دوسرے نمبر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار 636 ، کے پی میں35 ہزار 923، بلوچستان میں  12 ہزار 742 ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 578 ، آزاد جموں و کشمیر 2277 ، گلگت میں 2816 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 59 ہزار 261 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ 1  ہزار 83 مریض زیر علاج جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 ہے۔