Friday, March 29, 2024

ملک میں کورونا کے 1530 سے زائد مریض زیرعلاج ، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

ملک میں کورونا کے 1530 سے زائد مریض زیرعلاج ، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
March 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے 1530 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ پنجاب میں 558، سندھ میں 481، کے پی میں 188، بلوچستان میں138، گلگت بلتستان میں 116 اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد زیرعلاج ہیں۔ 11 افراد کی حالت نازک، 28 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 2 افراد نے کراچی اور ایک نے ایبٹ آباد میں دم توڑا۔