Thursday, May 9, 2024

ملک میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ، مزید 19 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ، مزید 19 افراد جاں بحق
November 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 28 ہزار 48 ہوگئی۔ گزشتہ روز 29 ہزار 511 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 128 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 19 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 160، ایکٹو کیسز کی تعداد 28 ہزار 48 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 824 ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 680، پنجاب میں 1 لاکھ 10 ہزار 450، کے پی کے میں 42 ہزار 370، بلوچستان میں 16 ہزار 407، اسلام آباد میں 24 ہزار 218، آزاد جموں و کشمیر میں 5 ہزار 455 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 452 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 29 ہزار 511 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 50 ہزار 561 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔