Friday, May 10, 2024

ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک جا پہنچے

ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک جا پہنچے
June 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ کیسز ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک جا پہنچے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 385 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 تک پہنچ گئی ۔ پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں کیسز 43 ہزار 460 ہیں ۔ سندھ میں 41 ہزار 303 ، خیبرپختونخوا 14 ہزار 527 ، اسلام آباد میں 5 ہزار 963 ، بلوچستان 7 ہزار 31 ، گلگت بلتستان میں 974 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 444 ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2255 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 807 افراد ، سندھ میں 696 ، خیبر پختونخوا 610 ، بلوچستان 62 ، اسلام آباد 57 ، گلگت بلتستان 14 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد دم توڑ گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 799 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں مجموعی طور 7 لاکھ 54 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔