Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت کورونا صورتحال پر اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت کورونا صورتحال پر اجلاس
July 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  کورونا صورتحال پر اجلاس  جاری ہے ، اجلاس میں کورونا  کی مجموعی ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار اور تجاویز پر بریفنگ دی جا رہی ہے  جبکہ وزیر اعظم کو  این سی او سی اجلاس میں کیے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

اجلاس میں  عید الاضحی کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔