Thursday, April 25, 2024

ملک میں کورونا کازور ٹوٹنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1013کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کازور ٹوٹنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1013کیسز رپورٹ
July 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 66 ہزار96 افراد متاثر ہوئے  جن میں سے 2 لاکھ 8 ہزار 30 افراد صحتیاب ہو گئے جبکہ کورونا کے موجود مریضوں کی تعداد 52 ہزار 427 ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5639 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں   ایک لاکھ13  ہزار 553 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔  دوسرے نمبر پر پنجاب رہا جس میں مریضوں کی تعداد 90ہزار 444 رپورٹ ہوئی ۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 32ہزار 243، بلوچستان میں  11ہزار 441  ،  اسلام آباد میں  14ہزار 625 ،  آزاد جموں و کشمیر میں  1922, گلگت میں 1868 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔