Sunday, May 19, 2024

ملک میں کورونا ویکسین کی کمی چونکا دینے والی بات ہے ، شیری رحمان

ملک میں کورونا ویکسین کی کمی چونکا دینے والی بات ہے ، شیری رحمان
June 17, 2021

کراچی (92 نیوز) رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے ملک میں کورونا ویکسین کی کمی چونکا دینے والی بات ہے۔

شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی ہو گئی ہے۔ پنجاب، خاص طور پر لاہور میں ویکسینیشن کے بہت سے مراکز میں ویکسین کی فراہمی بند ہو چکی ہے۔ پنجاب میں کئی جگہ پر ویکسینیشن ڈرائیو روک دی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں سندھ کی ویکسین سپلائی میں بھی کمی آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‏این ڈی ایم اے اور قومی صحت کی وزارت کے مابین ہم آہنگی کا فقدان ویکسین کی قلت کا سبب بنا ہے۔ کیا وفاقی حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر زندہ رہنے کا منصوبہ بنا رہی ہے یا حکومت پھر سے ویکسین منگوانا بھول گئی ہے؟ حکومت فائزر ویکسین کی 1 لاکھ خوراکیں کہاں چھپا رہی ہے؟