Monday, May 13, 2024

ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا نیا سنگ میل عبور ، چار لاکھ کے قریب شہریوں کی ویکسی نیشن

ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا نیا سنگ میل عبور ، چار لاکھ کے قریب شہریوں کی ویکسی نیشن
May 30, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا نیا سنگ میل عبور ہو گیا۔ ایک روز میں چار لاکھ کے قریب شہریوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔

29 مئی کو تین لاکھ 83 ہزار 955 افراد نے ڈوز لگوائی۔ ویکسین لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 70 لاکھ 93 ہزار 803 تک پہنچ گئی۔ آج چھٹی کے روز بھی ویکسی نیشن جاری ہے۔ شہر شہر قائم سنٹرز پر عوام کا رش ہے۔ پنجاب میں تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

وزیر صحت یاسمین راشد نے ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عید سے قبل لگائے گئے لاک ڈوان کے فوائد سامنے آرہیں ہیں۔ آہستہ آہستہ ادارے کھل رہیں ہیں۔ مثبت کیسوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے سے شرح میں مزید کمی آئے گئی۔ اس وقت ویکسین کی چودہ لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔ دو سے تین  ماہ اپنی ویکسین بھی تیار کرنا شروع کر دیں گے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ویکسنشں کے حوالے سے غلط فہمیاں  پیدا کی جا رہی ہیں۔ یہ معاملہ این سے او سی میں لے کر جائیں گے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکسٹر زینکیاہ کی صرف دوسری خوراک لگائی جا رہی ہے۔ بیرون ملک جانے والے مزدوروں کے لیے مطلقہ ویکسینیشن کا معاملہ این سی او سی میں رکھ رہیں ہیں۔ فارن آفس بھی اس حوالے سے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔