Thursday, March 28, 2024

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی
May 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1356 نئے کیسز سامنے آگئے۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ‏اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے ‏دوران کورونا وائرس کے1 ہزار 356 ‏نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد 57 ہزار705 ہو گئی۔ سندھ 22 ہزار 934 ‏کیسز کے ساتھ ‏سرفہرست ، پنجاب میں 20 ہزار654 ، خیبرپختونخواہ میں 8 ‏ہزار 80 ، اسلام آباد میں 1 ہزار 728 ، بلوچستان میں 3 ہزار ‏468 ، گلگت ‏بلتستان میں 630 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 211 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ‏اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا ‏وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 197 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا ‏میں سب سے زیادہ 408 ‏اموات ہوئیں۔ پنجاب میں 352، سندھ میں369 ،بلوچستان ‏میں41، اسلام آباد میں17 ،گلگت بلتستان میں 8 اورآزاد کشمیر میں 2 مریض ‏جان کی ‏بازی ہار چکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 38 ہزار 194مریض زیر علاج ہیں ‏جن میں سے 407 کی حالت ‏تشویشناک ہے۔ اب تک 18 ہزار 314 افراد صحتیاب ‏ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں7 ہزار 252 افراد ‏کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک ‏بھرمیں اب تک 4 لاکھ 90 ہزار 908 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔