Wednesday, May 8, 2024

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈ

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈ
August 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس بدستور تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 6 عشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پختونخوا کورونا مثبت کیسوں کی یہی شرح 5 عشاریہ 8 فیصد سامنے آئی، سب سے زیادہ مثبت شرح 42 فیصد لکی مروت میں ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں مزید 69 افراد دم توڑ گئے۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 تک جا پہنچی۔ ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4 لاکھ 29 ہزار 422، پنجاب میں 3 لاکھ 89  ہزار 688، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 759، اسلام آباد میں 98 ہزار 739، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 855، بلوچستان میں 32 ہزار 157 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 861 ہوگئی۔