Wednesday, April 24, 2024

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 46 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 46 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے
January 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ کورونا وائرس نے مزید 46 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 560 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 644 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 46 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 560 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 31 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 44 ہزار 340 ، پنجاب میں 1 لاکھ 56 ہزار 404 ، کے پی کے میں 66 ہزار 451 ، بلوچستان میں 18 ہزار 798 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 176 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 953 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.8 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 96 ہزار 745 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 726 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 748 ، پنجاب 9 ہزار 938 ، کے پی کے میں 2 ہزار 916 ، اسلام آباد 1 ہزار 504 ، گلگت بلتستان 20 ، بلوچستان 241 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 359 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 381 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 48 ہزار 316 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔