Thursday, April 18, 2024

ملک میں کورونا وائرس مزید 11 زندگیاں نگل گیا

ملک میں کورونا وائرس مزید 11 زندگیاں نگل گیا
July 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ وائرس مزید 11 زندگیاں نگل گیا۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 25215 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1425 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا سے اموات کی تعداد 22939 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 34 تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار 707، سندھ میں 3 لاکھ 62 ہزار 182، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، بلوچستان میں 29 ہزار 357، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607، اسلام آباد میں 85 ہزار 230 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 543 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 23 ہزار 472 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 53623 ہو گئی ہے۔