Friday, April 26, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے
August 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس بے قابو ہونے لگا۔ مزید 95 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، بلوچستان میں 31 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615، اسلام آباد میں 90 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 172، سندھ میں 6 ہزار 168، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 524، اسلام آباد میں 811، بلوچستان میں 331، گلگت بلتستان میں 150 اور آزاد کشمیر میں 641 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔