Thursday, April 25, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
September 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 408 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گذشتہ روز  کورونا کے 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9 افراد  جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی  مجموعی تعداد 6408 ہو گئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 683 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 295 ہے ۔ ترجمان کے مطابق  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 125 ، پنجاب میں 98 ہزار 142 ، کے پی کے میں 37 ہزار 242 ، بلوچستان میں 13 ہزار 991 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 33 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2472 اور گلگت بلتستان میں 3381 ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کا کہنا ہے کہ  گذشتہ روز 33 ہزار 865 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ 90 ہزار 660 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے ۔ اس وقت 804 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔