Thursday, May 9, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
May 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 98 ہزار 78 ، پنجاب میں 3 لاکھ 25 ہزار 662 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  26 ہزار 787 ، بلوچستان میں 23 ہزار 831 ، اسلام آباد میں 79 ہزار 123 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 231 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 418 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 19 ہزار 543 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز 76 اموات سامنے آئیں۔ 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 68 ہزار 819 ہے۔ 576 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں جبکہ 4 ہزار 803 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 402 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔