Friday, April 26, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے
June 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 27 افراد انتقال کر گئے ۔ گزشتہ ایک روز میں کورونا کے 991 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے۔ 991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.14 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 947,218 ہو گئی ہے۔ اب تک کل 889,787 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کرونا سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہو گئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔