Monday, May 13, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق
August 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 52 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 782 کیسز سامنے آئے جبکہ 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6052 ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 099 ہو گئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی  تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 تک جا پہنچی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 22 ہزار 759 ہو گئی ۔ دوسرے نمبر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار 040 ، کے پی کے میں 34 ہزار 432 ، بلوچستان میں 11 ہزار 821 ہو گئی ۔ اسلام آباد میں 15 ہزار 182 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2124 اور گلگت بلتستان میں 2287 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 461 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 79 ہزار 333 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔