Thursday, March 28, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 1838 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 1838 ہو گئی
June 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ چار ہزار 896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 1838 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 4 ہزار 896 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 89 ہزار 249 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 33 ہزار 536 ہیں ۔ پنجاب میں 33 ہزار 144 ، خیبرپختونخوا 11 ہزار 890 ، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 ، بلوچستان 5 ہزار 582 ، گلگت بلتستان میں 852 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 299 ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں 68 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 1838 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 629 افراد ، سندھ میں 575 ، خیبرپختونخوا 521 ، بلوچستان 53 ، اسلام آباد 41 ، گلگت بلتستان 12 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد دم توڑ گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے کہ  ایک ہزار 295 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ اب تک 31 ہزار 198 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 812 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں مجموعی طور 6 لاکھ 38 ہزار 323 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔