Wednesday, April 24, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد281 تک جا پہنچی

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد281 تک جا پہنچی
April 27, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 281 تک جا پہنچی۔ 605 نئے کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین 13 ہزار 328 ہو گئے ۔ پنجاب میں کیسز سب سے زیادہ سندھ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ 3029 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری ہو گیا جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13,328 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ مُلک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4615 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1864 اور اسلام آباد میں  245 ہوگئی۔ بلوچستان میں 781 گلگت بلتستان میں 318 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہو گئی۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 281 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 12  نئی اموات سامنے آئیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 83، کے پی کے میں  98 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 13 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑ گئے۔