Tuesday, May 14, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 863 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 863 ہو گئی
March 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 863 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 669 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 20 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 863 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 290 ، پنجاب میں 1 لاکھ 99 ہزار 40 ، کے پی کے میں 80 ہزار 37 ، بلوچستان میں 19 ہزار 342 ، اسلام آباد میں 52 ہزار 86 ، آزاد جموں و کشمیر میں 11 ہزار 704 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 مریض ہیں ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم ہونے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92.6 فیصد رہی ۔ اب تک 5 لاکھ  83 ہزار 538 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 ہے ۔ سندھ میں 5 ہزار 81 ، پنجاب میں 15 ہزار 360 ، کے پی کے میں 5 ہزار 500 ، اسلام آباد 5 ہزار 905 ، گلگت بلتستان 13 ، بلوچستان 198 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 1 ہزار 13 فعال کیسز ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 498 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 17 ہزار 491 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔