Tuesday, April 16, 2024

ملک میں کورونا وائرس سے اموات 224 تک جا پہنچیں

ملک میں کورونا وائرس سے اموات 224 تک جا پہنچیں
April 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس نے مزید 15 جانیں لے لیں۔ ملک میں اموات 224 تک جا پہنچیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی تعداد دس ہزار پانچ سو تیرہ ہو گئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10513 ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4590 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 3373 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1453 اور اسلام آباد میں 204 ہو گئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 552 ، گلگت بلتستان میں 290 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہو گئی۔ مُلک بھر میں اب تک 2337 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے۔ مُلک میں کورونا وائرس کے 60 مریض  تشویشناک حالت میں ہیں۔