Wednesday, May 8, 2024

ملک میں کورونا مزید چار جانیں نگل گیا، 539 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا مزید چار جانیں نگل گیا، 539 نئے کیسز رپورٹ
September 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز کم ہونے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 539 نئے کیسز  اور 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ 2 لاکھ 89 ہزار 806 مریض صحتیاب ہوگئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز 5 ہزار 831 رہ گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 539 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 4 افراد دم توڑ گئے۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6383 تک پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 806 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 831 رہ گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 32 ہزار 84، پنجاب میں 97 ہزار 760، کے پی کے میں 36 ہزار 992، بلوچستان میں 13 ہزار 595، اسلام آباد میں 15 ہزار 941، آزاد جموں و کشمیر میں 2421 اور گلگت بلتستان میں 3227 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 28 ہزار 823 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 29 لاکھ 68 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے۔ اس وقت 1  ہزار 11 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔