Thursday, April 18, 2024

ملک میں کورونا مزید 72 افراد کی جان لے گیا، 3 ہزار 369 نئے کیسز

ملک میں کورونا مزید 72 افراد کی جان لے گیا، 3 ہزار 369 نئے کیسز
December 13, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی۔ ایک دن میں 72 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 3 ہزار 369 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 369 نئے کیسز سامنے آئے  جبکہ 72 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 796 تک پہنچ گئی۔ پنجاب اور سندھ میں اموات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں ایک لاکھ 94 ہزار 359، پنجاب میں 1 لاکھ 27 ہزار 212، کے پی کے میں 52 ہزار 92، بلوچستان میں 17 ہزار 737، اسلام آباد میں 34 ہزار 579، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 763 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 783 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 87.6 فیصد رہی۔ اب تک 3 لاکھ 83 ہزار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 137، پنجاب میں 8 ہزار 346، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 277، اسلام آباد میں 6 ہزار 325، گلگت بلتستان میں 131، بلوچستان میں 541، آزاد کشمیر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1 ہزار 367 تک پہنچ گئی۔