Saturday, April 20, 2024

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد ریکارڈ

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد ریکارڈ
August 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز کا پھیلاؤ کم نہ ہوا، ملک میں مثبت شرح آٹھ اعشاریہ چھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وبا کی چوتھی لہر مسلسل شدت اختیار کرتی جارہی ہے، روزانہ کیسز میں اضافے کیساتھ مثبت شرح بھی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 عشاریہ 61 فیصد رہی، پنجاب میں مجموعی شرح 4 عشاریہ ایک اور لاہور میں 5 عشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ راولپنڈی میں 12.9 رہی۔

سندھ میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کے حملے جاری ہیں اور صوبہ میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد رہی۔

خیبر پختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 5 عشاریہ 6 فیصد اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں 21 فیصد تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ نوشہرہ میں 31 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح 7 عشاریہ 26 فیصد رپورٹ ہوئی اور گوادر میں بلند ترین شرح 65 اعشاریہ 12 فیصد ریکارڈ ہوئی۔