Saturday, May 11, 2024

ملک میں کورونا سے مزید 9 اموات رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 9 اموات رپورٹ
November 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 9 اموات ہو گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 391 کیسز سامنے آ گئے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 38 ہزار 524 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایک ہزار 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روز 11 لاکھ 12 ہزار 845 افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 11 کروڑ 72 لاکھ 43 ہزار 931 ویکسین کی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔