Wednesday, May 8, 2024

کورونا سے مزید 83 مریض دم توڑ گئے، 4 ہزار 72 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے مزید 83 مریض دم توڑ گئے، 4 ہزار 72 نئے کیس رپورٹ
June 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ایک دن میں مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات 4118 تک پہنچ گئیں۔ اب تک 92 ہزار 624 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 78 ہزار 267 ہیں۔ پنجاب میں 74 ہزار 202، خیبرپختونخوا 25 ہزار 380، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، بلوچستان 10 ہزار 261، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 423 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1027 ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 4118 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1673 افراد، سندھ میں 1243، خیبرپختونخوا 914، بلوچستان 114، اسلام آباد 122، گلگت بلتستان 24 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد دم توڑ گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے اسپتالوں میں 5 ہزار 342 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 92 ہزار 624 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 13 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 39 ہزار 153 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔