Thursday, May 9, 2024

ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 634 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 634 نئے کیسز رپورٹ
August 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی آنے لگی۔ 24 گھنٹوں میں صرف 634 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار791 رہ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 634 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اب تک 6082 اموات ہوچکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 60 ہزار 248 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 791 ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 تک جا پہنچی۔ سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23  ہزار 549 ہو گئی۔ پنجاب میں 94 ہزار360، کے پی کے میں 34 ہزار 635، بلوچستان میں 11 ہزار 884، اسلام آباد میں 15 ہزار 241، آزاد جموں و کشمیر میں 2134 اور گلگت بلتستان میں 2321 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 390 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 27 ہزار 089 ٹیسٹ ہو چکے۔ ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 153 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔