Monday, May 13, 2024

ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 566 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 566 نئے کیسز رپورٹ
September 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحت یاب ہو گئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 797 رہ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 566 نئے کیسز سامنے آئے۔ 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 333 ہو گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 797 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 488، پنجاب میں 98 ہزار 941، کے پی کے میں 37 ہزار 588، بلوچستان میں 14 ہزار 932، اسلام آباد میں 16 ہزار 367، آزاد جموں و کشمیر میں 2630 اور گلگت بلتستان میں 3635 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق گذشتہ روز 40 ہزار 167 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 33 لاکھ 84 ہزار 186 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے جبکہ 874 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔