Saturday, April 20, 2024

ملک میں کورونا سے مزید 60 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا سے مزید 60 افراد انتقال کر گئے
August 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ ملک میں کورونا سے مزید 60 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار 661 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 409 ہو گئی۔ سندھ میں 46 ہزار 956 ، پنجاب میں 15 ہزار 67 ، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 122 ، اسلام آباد میں 4 ہزار 392  ایکٹو کیسز ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 858 ، بلوچستان میں ایک ہزار 477 اور آزاد جموں و کشمیر میں3 ہزار 537 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 تک پہنچ گئی۔ 9 لاکھ 52 ہزار 616 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 404 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں جبکہ 4 ہزار 275 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 60 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 29 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن میں 62 ہزار 462 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔