Tuesday, May 14, 2024

ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 404 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 404 نئے کیسز رپورٹ
September 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا  کیسز کم ہونے لگے۔ گزشتہ روز 404 نئے کیسز رپورٹ اور 6 اموات ہوئیں۔ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 774 رہ گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو  کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 404 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں اب تک اموات کی تعداد 6389 تک پہنچ گئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 261 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 774 رہ گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 32 ہزار 250، پنجاب میں 97 ہزار 817، کے پی کے میں 37 ہزار 79، بلوچستان میں 13 ہزار 621، اسلام آباد میں 15 ہزار 962، آزاد جموں و کشمیر میں 2426 اور گلگت بلتستان میں 3269 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز 27 ہزار 277 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 29 لاکھ 95 ہزار 890 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے۔ اس وقت 1 ہزار 9 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔