Thursday, May 9, 2024

ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، تعداد 93، 5374 متاثر

ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، تعداد 93، 5374 متاثر
April 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے 336 نئے کیسزسامنے آگئے، تعداد پانچ ہزار374 ہوگئی، 24 گھنٹے میں مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 93 تک جاپہنچی۔ کورونا سے نمٹنے والے مسیحا خود بھی وائرس کے نشانے پر آگئے، ملتان کے نشتر اسپتال میں 15 ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کرتے خود مریض بن گئے، کراچی کے سول اسپتال میں بھی ایک ڈاکٹر اور چار اسٹاف ارکان متاثر ہوئے۔ پاکستان میں 1028 افراد نے کورونا کو شکست دے دی، 37 کی حالت نازک ہے۔ لاہور، ڈی جی خان اور سکھر سے سیکڑوں مریض گھر منتقل کردئیے گئے۔ پنجاب میں 2594 اور سندھ میں 1411 افراد زیر علاج ہیں۔ کے پی کے میں 744، بلوچستان میں 228، گلگت میں 224 متاثرہیں جبکہ اسلام آباد میں 119، آزاد کشمیر میں 40 مریض زیرعلاج ہیں۔