Friday, May 17, 2024

ملک میں کورونا سے مزید 21 اموات، 2 ہزار نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 21 اموات، 2 ہزار نئے کیسز رپورٹ
May 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔ کیسز کی تعداد 29 ہزار 465 ہوگئی، 639 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 21 اموات ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہزار 93 کیسز، سندھ میں 10 ہزار 771، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 509، بلوچستان میں 1935، گلگت بلتستان میں 430، اسلام آباد میں 641 اور آزادکشمیر میں 86 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق 639 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات 234، سندھ میں 180، پنجاب 192، گلگت بلتستان 4، بلوچستان میں 24 اور اسلام آباد میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ 249 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 83 ہزار 517 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 341 ٹیسٹ کیے گئے۔ ادھر ہارون آباد میں پولیس انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔