Friday, May 10, 2024

ملک میں کورونا سے ایک روز میں مزید 55 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا سے ایک روز میں مزید 55 افراد جاں بحق
January 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا سے ایک روز میں مزید 55 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 123 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 55 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 772 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 524 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 28 ہزار 949 ، پنجاب میں 1 لاکھ 46 ہزار 525 ، کے پی کے میں 62 ہزار 18 ، بلوچستان میں 18 ہزار 467 ، اسلام آباد میں 39 ہزار 462 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 521 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 مریض ہیں ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.4 فیصد رہی ۔ اب تک 4 لاکھ 64 ہزار 950 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 102 ہے ۔ سندھ میں 15 ہزار 980 ،  پنجاب 11 ہزار 290 ، کے پی کے میں 3 ہزار 243 ، اسلام آباد 1 ہزار 966 ،  گلگت بلتستان 37 ، بلوچستان 301 اور آزاد کشمیر میں 285 ایکٹو کیسز ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 450 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 2 ہزار 76 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔