Sunday, September 8, 2024

ملک میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے
January 14, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) ملک میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب اور سندھ میں اموات زیادہ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 97 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 46 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 818 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 30 ہزار 718 ، پنجاب میں 1 لاکھ 47 ہزار 292 ، کے پی کے میں 62 ہزار 377 ، بلوچستان میں 18 ہزار 488 ، اسلام آباد میں 39 ہزار 624 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 540 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.3 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 869 ہے۔ سندھ میں 16 ہزار 847 ، پنجاب 11 ہزار 119 ، کے پی کے میں 3 ہزار 312 ، اسلام آباد 1 ہزار 975 ، گلگت بلتستان 35 ، بلوچستان 298 اور آزاد کشمیر میں 283 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 574 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 43 ہزار 650 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔