Friday, April 19, 2024

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 38 افراد جان سے گئے

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 38 افراد جان سے گئے
May 8, 2020

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 38 افراد جان سے گئے۔ جاں بحق مریضوں کی مجموعی تعداد 564 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار 73ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 564 تک جا پہنچی۔ 6 ہزار 464 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 3712 اور بلوچستان میں 1495 کیس ہیں۔ پنجاب میں 9077، سندھ میں 8640 کیس پورٹ ہوئے۔

ادھر طبی عملہ بھی مسلسل کورونا وائرس کے نشانے پر ہے۔ جنرل اسپتال لاہور کے مزید7 ڈاکٹرز اور 3 نرسز کورونا سے متاثر ہو گئے۔ کراچی میں این آئی سی ایچ اسپتال کے تین ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ادھرخیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔