Friday, May 17, 2024

ملک میں کورونا 58 افراد کی جان لے گیا، 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا 58 افراد کی جان لے گیا، 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرگئی۔ ایک دن میں 58 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔ پنجاب اور سندھ میں اموات سب سے زیادہ ہوئیں۔ 2 ہزار 475 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.7 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز 34 ہزار 537 ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 475  نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 58 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 105 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79  ہزار 715 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 14 ہزار 425، پنجاب میں 1 لاکھ 37 ہزار 949، کے پی کے میں 58 ہزار 389، بلوچستان میں 18 ہزار 148، اسلام آباد میں 37 ہزار 702، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 256 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 856 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.7 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 35 ہزار 73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 537 ہے۔ سندھ میں 16 ہزار 241 ، پنجاب 10 ہزار 667، کے پی کے میں 3 ہزار 469، اسلام آباد 3 ہزار 429، گلگت بلتستان 50، بلوچستان 263 اور آزاد کشمیر میں 418 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 66 لاکھ 96 ہزار 68 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔