Sunday, May 12, 2024

ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف فنکار بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور

ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف فنکار بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور
October 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف فنکار بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔

معروف اداکار ایوب کھوسہ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی کے خلاف خاموش احتجاج کیا اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کراچی میں سائیکل چلائی ۔ انہوں نے کہا پاکستانیوں کی اکثریت  غریب لوگوں پر مشتمل ہے، جو مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان سے اظہار یکجہتی کیلئے خاموش احتجاج کر رہے ہیں۔