Tuesday, April 23, 2024

ملک میں کرپشن لیاقت علی خان کے دور میں شروع ہوئی ،مارشل لا میں پروان چڑھی : قائم علی شاہ

ملک میں کرپشن لیاقت علی خان کے دور میں شروع ہوئی ،مارشل لا میں پروان چڑھی : قائم علی شاہ
December 11, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا  کہنا ہے ملک میں  کرپشن لیاقت علی خان کے دور میں شروع ہوئی مارشل لاء کے ادوار میں کرپشن کو پروان چڑھا یا گیااور کہا گیا کہ  ٹھنڈا کرکے کھائیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  اینٹی کرپشن کے عنوان سے   وزیراعلی ہاؤس میں منعقدہ ایک  سیمینار   سے خطاب کر رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پر حملے کی بات درست کی تھی نیب اور ایف آئی  اے کی کارروائیاں قانون کے مطابق نہیں۔ ایف آئی اے نیب کے ساتھ رینجرز بھی کرپشن کے خلاف کارروائی کررہی تو کرے ٹارگیٹ کلنگ اغواہ برائے تاوان کے خلاف کاروائی رینجرز کا اختیار ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں سندھ کے عوام کے سامنے جوابدہ ہوں سابق اور موجودہ حکومت کا موازنہ نہیں ہمارا دور کئی گناء بہترہےکرپشن صرف حکومتی اداروں میں نہیں بلکہ معاشرے کے ہرطبقے میں  ہے ہم اپنے دور میں کرپشن کم کرنےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔ کرپشن کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا نیا قانون بنارہے ہیں۔ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ادارے ہماری مدد کریں کرپشن کا اثر عام آدمی پر پڑتا ہےصوبے اور ملکی ادارے تعاون نہیں کرینگے تو ہم کامیاب نہیں ہونگے ڈی جی نیب کے ساتھ ملکر کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں۔