Monday, May 13, 2024

ملک میں کرونا وائرس کے 22 کیسز ہیں ، شفقت محمود

ملک میں کرونا وائرس کے 22 کیسز ہیں ، شفقت محمود
March 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) شفقت محمود نے کہا ملک میں کرونا وائرس کے 22 کیسز ہیں۔ بارڈر اورایئر پورٹس پر اسکریننگ کی جارہی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی کرونا وائرس کی گونج سنائی دی۔ شفقت محمود کا کہنا تھا اب تک دس لاکھ لوگوں کی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی جاچکی ہے۔ کرونا خطرہ ضرور ہے مگر اس سے متعلق خوف پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ شفقت محمود نے کہا مختلف اسپتالوں میں ٹیسٹ کی کٹس رکھی گئیں۔ شام کو میٹینگ میں تمام صوبوں کے نمائندے اور اداروں کے آفیسرز بھی  آرہے ہیں۔ اس اجلاس میں جو بھی ملکی مفاد میں ہوا وہ طے کیا جائے گا۔ ادھر شاہد خاقان عباسی نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا معاملہ اٹھا دیا ۔ انہوں نے کہا ہمیں اس پر صرف تشویش کا اظہار نہیں ،عملی اقدام اٹھانا پڑے گا۔ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،حکومت کی ناکامی نظر آرہی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی بولے پاکستان دنیا کے بڑے ممالک میں سے ہے لیکن پالیسی کوئی نہیں ۔ اس معاملے کو سنجیدہ لیا جائے۔ سب کو اکھٹا ہونا ہو گا ۔ ہو سکتا ہے 25 سے 30 ممبران کو بھی یہ بیماری ہو۔ سندھ اور بلوچستان حکومت کچھ کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے بھی اب اجلاس بلایا ہے ۔ کورونا وائرس کو حل کرنا ہے تو مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا یہ ایسی بیماری ہے جو چھپی رہتی ہے ۔ نیب انتقامی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے ۔ انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں تو کرونا کے جانے کا انتظار کر لیں۔