Saturday, April 20, 2024

ملک میں ڈینگی کے وار قابو سے باہر، پنجاب میں صورتحال تشویشناک

ملک میں ڈینگی کے وار قابو سے باہر، پنجاب میں صورتحال تشویشناک
October 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں ڈینگی کے وار قابو سے باہر ہو گئے۔ پنجاب میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔

جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ شہر اقتدار میں ایک دن میں 118 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2721 ہو چکی ہے۔ شہر میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق دیہی علاقوں میں 79 جبکہ شہری علاقوں میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 1668 اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1053 ہو چکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 95 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ شہر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1964 ہو چکی ہے جبکہ 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 56 ، بینطیر اسپتال میں 23 اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں 16 مریض لائے گئے۔