Wednesday, May 15, 2024

ملک میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، مزید سیکڑوں افراد ڈینگی بخار میں مبتلا

ملک میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، مزید سیکڑوں افراد ڈینگی بخار میں مبتلا
October 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔ مزید سیکڑوں افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے۔

لاہور کے میواسپتال میں 26 سالہ نوجوان دم توڑ گیا۔ مریض کی موت پر لواحقین طیش میں آ گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ لاہور میں ڈینگی کے مزید 177 کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں مجموعی تعداد 226 رہی۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 900 ڈینگی مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور کے 7 بڑے ٹیچنگ اسپتالوں کے ڈینگی وارڈ مریضوں سے بھر گئے۔ جناح اور گنگارام اسپتال میں 100 فیصد بستروں پر ڈینگی کے مریض زیرعلاج ہیں۔

وزیرصحت پنجاب نے اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ایکسپو سنٹر لاہور میں ڈینگی اسپتال فعال کر دیا گیا۔  اسپتال میں دو سو اسی بیڈز لگائے گئے ہیں۔ عملہ بھی تعینات کر دیا گیا۔ چوبیس گھنٹے سروسز میسر ہوں گی۔

لاہور میں ڈینگی کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں بھی ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہو گئی۔ اب تک ڈینگی کے 2 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 204 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ صوبہ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 660 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں مزید 121 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔