Thursday, March 28, 2024

ملک میں پولیو کے خاتمے کی مہم شروع کر دی، ڈاکٹر ظفر مرزا

ملک میں پولیو کے خاتمے کی مہم شروع کر دی، ڈاکٹر ظفر مرزا
July 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر مرزا کا کہناہے کہ ملک میں پولیو کے خاتمے کی مہم شروع کر دی ہے ۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں معاون خصوصی برائےصحت کا کہنا تھا کہ   انسدادپولیومہم کیلئے خطرے کی حامل 169 یوسیز کا انتخاب کیا ہے،  بچوں کو قطرے پلانے اور کورونا کے خلاف شعور بیدار کرنے والے فرنٹ لائن ورکرزکے جذبے کوسلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے  والدین سے گزارش کی  ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے ضرور پلائیں۔