Thursday, May 9, 2024

ملک میں ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز بحران کا شکار

ملک میں ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز بحران کا شکار
November 18, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) مہنگا خام مال اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک میں ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز بحران کا شکار ہو گئی۔

فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ کے ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز مالکان نے متفقہ طور پر ہفتے میں تین دن فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سنٹرل چیئرمین اپٹپما احتشام جاوید کے مطابق ٹیکسٹائل پراسیسنگ کے ڈائز اور کیکمیکلز کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث ملز کو پوری کپیسٹی پر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

ملز مالکان نے پراسیسنگ کے ریٹس میں بھی 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ پیداوار میں کمی کرکے طلب اور رسد میں توازن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپٹپما عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حالات یہی رہے تو تمام ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز یکم دسمبر سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیں گے جس سے بیروزگاری کا ایک نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔