Saturday, April 20, 2024

ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، اسد عمر

ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، اسد عمر
October 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ 3 کروڑ نے ایک ڈوز لگوائی ہے۔ انہوں نے کہا انتہائی ضروری ہے کے جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔