Friday, April 26, 2024

ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام تباہی پھیلا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام تباہی پھیلا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام تباہی پھیلا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی 42 ارب روپے کی چوری سامنے آچکی ہے، حکومت کی 4 وزارتیں لوٹ مار میں ملوث ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نیب کے ہوتے ملک نہیں چل سکتا، ملک میں احتساب سب پر عیاں ہوچکا ہے۔ 4 سال گزر گئے، قرضہ کمیشن کی رپورٹ نہیں آئی۔

شاہد خاقان مزید بولے کہ حکومتی چوری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان میں مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا۔

 

حکومت نے قرض لے کر ہر پاکستانی کو 91 ہزا روپے کا مقروض کردیا، احسن اقبال

ادھر سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قرض کمیشن کو پتہ چل چکا ہے کہ ن لیگ کے پاس قرضوں کی پائی پائی کا ریکارڈ موجود ہے۔ ملک تباہ کرنے والے کو کس بنیاد پر صادق امین کا اسٹیٹس دیا گیا؟۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے قرض لے کر ہر پاکستانی کو 91 ہزا روپے کا مقروض کردیا، عمران خان کے قرض عوام کیلئے پھندہ ہیں، جنہیں اتارنے کیلئے پل صراط سے گزرنا ہوگا۔ حکومت نے عمران خان کی نالائقی چھپانے کیلئے تمام قرض جھونک دیئے۔

احسن اقبال بولے کہ 3 سال میں ایک ڈالر کا ایک بھی نیا منصوبہ شروع نہیں ہوا، حکومت سوا تین سال میں ایک اجڑا ہوا پاکستان بنا چکی۔