Friday, April 19, 2024

ملک میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ اٹھائیس فیصد کا اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ اٹھائیس فیصد کا اضافہ
June 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ اٹھائیس فیصد کا اضافہ ہو گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی مہنگائی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4.69 روپے، زندہ مرغی کی قیمت میں 12.19 روپے اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی فی کلو 194 روپے سے بڑھ کر 206 روپے ہو گئی۔ مٹن کی فی کلو قیمت میں 4.36 روپے جبکہ  آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ  فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے گڑ کی فی کلو قیمت میں 1.44 روپے، دودھ فی لیٹر 25 پیسے، دہی کی فی کلو قیمت میں 7 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ آٹے کا تھیلا 59 پیسے مہنگا ہو کر 1135 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

گذشتہ ہفتے کے دوران 9 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 18 پیسے کمی ہوئی۔ کیلا فی درجن 8 روپے، دال مونگ 4 روپے سستی ہوئی، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3.18 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ دال مسور 1.26 روپے اور فی درجن انڈے 55 پیسے سستے ہوئے جبکہ 21  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔