Saturday, May 4, 2024

ملک میں مہنگائی کا احساس ہے، قوم کو تھوڑی دیر مشکلات سے گزرنا پڑے گا، عمران خان

ملک میں مہنگائی کا احساس ہے، قوم کو تھوڑی دیر مشکلات سے گزرنا پڑے گا، عمران خان
May 10, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا احساس ہے لیکن قوم کو تھوڑی دیر مشکلات سے گزرنا پڑے گا۔ راولپنڈی میں زچہ و بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے ۔مگر ریلیف نہیں دے سکتے۔ تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب لوگوں نے عمران خان کی تقریر کےدوران  مہنگائی ہے، مہنگائی ہے کےنعرے لگا دیئے۔ وزیراعظم نے نعروں کا جواب دیتے ہوئے کہا انہیں مہنگائی کا احساس ہے گیس اور بجلی اس لیے مہنگی ہوئی کیونکہ ملک پر قرضے چڑھ چکے ہیں۔ قیمتیں نہیں بڑھائیں گےتو قرضے بڑھتے جائیں  گے۔ تقریب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی خطاب کیا۔ وزیر ریلوے نے آٹا، چینی، گھی اور دالیں مہنگائی ہونے کا سبب نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کو قرار دیا۔